Showing posts with label Khalid Saeed Butt. Show all posts
Showing posts with label Khalid Saeed Butt. Show all posts

سبب: روحانیت کے عنوان پر اک مضمون

 روحانیت - Spiritualism

Spiritualismیعنی روحانیت ۔۔۔  یہ وہ فطری عنصر ہے جو انسان کو زندگی جاری رکھنے میں تعاون کرتا ہے۔ جوان جانوروں میں نوخیزی پائی جاتی ہے جو انکو بے فکر ،یہاں وہاں کودنے پر امادہ کرتی ہے۔ وہ جانور بڑھ چڑھ کر اعلان کرتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔ خون اسکی رگوں میں بھی دوڑتا ہے۔ اور وہ قدرت کی دی ہوئی اس نعمت کو شکریہ کے ساتھ تسلیم کرتا ہے۔ جب یہی نوخیزی پاکیزہ فکر اور سوچ کا مجموعہ بن جائے تو اسے روحانیت کہتے ہیں۔ روحانیت ہر ذی شعور کی روح کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں روحانیت نہیں تو آپ صحت مندانہ روح کے مالک نہیں۔ آپ کی روح بیمار پڑ جائے گی۔ آپ معاشرتی لقوا کا شکار ہو جائیں گے۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی۔ کام اپنے وقت پر انجام نہیں دے پائیں گے۔ آپکا مزاج، آپ کے اور آپ کے گردو نواح کے لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ اور یوں آپ بظاہر تو ہٹے کٹے دکھیں گے پر اندر سے، روحانی سطح پر بیمار ہوں گے۔ ایسے میں دشمن تو کیا ، یار دوست کی بھی نصیحت کانوں کا زہر معلوم ہو گی۔